آج آئین کو روندا ہوا ہے، اگلی دفعہ ہم پُرامن والی بات نہیں کرینگے: علی امین گنڈا پور

حویلیاں: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج آئین کو روندا ہوا ہے، اگلی دفعہ ہم پُرامن والی بات نہیں کریں گے، یہ عوام گریبان سے پکڑ کر نکالے گی کہ تم شام کو بھول جاؤ گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حویلیاں میں کوریا کے تعاون سے شروع کی گئی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا، سکیم پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حویلیاں کو پیرس بنانے کا جھوٹ نہیں بولوں گا، صوبے کا 44 فیصد ریونیو بڑھایا ہے، کوئی ٹھیکیدار اگر کسی منصوبے میں معیاری کام نہیں کرتا اسے ضرور روکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں