ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 100 فٹ گہرے بنکرز میں لوگ مارے گئے: بھارتی صحافی کا انکشاف

نیو دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ ایرانی حملوں میں اسرائیل کے100 فٹ گہرے بنکرز میں لوگ مارے گئے۔

بھارتی صحافی نے اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد آنکھوں دیکھا حال بتا دیا، بھارتی صحافی نے حملوں میں اسرائیل میں تباہی بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے 100 فٹ گہرے بنکرز میں لوگ محفوظ نہیں ہیں، ایران کے حملوں میں اسرائیل میں کتنی تباہی ہوئی بتائی نہیں جاتی۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں، اسرائیل میں صورتحال دیکھنے کیلئے ہسپتال نہیں جا سکتے، اسرائیل اپنی موت سے متعلق دنیا کو جھوٹ بتاتا ہے، ایرانی حملوں کے سامنے اسرائیلی ٹیکنالوجی ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب ایرانی میزائلوں کے آنے سے پہلے سائرن بھی نہیں بجتے، ایران میزائل اور ڈرون مار رہا ہے، اسرائیل میں کچھ پتہ نہیں چلتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں