وزیراعظم کی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ آمد، محسن نقوی کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ آمد ہوئی، انہوں نے محسن نقوی کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے محسن نقوی کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ملاقات میں ملک کی داخلی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔