اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم مںصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آج شام ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پیش رفت کے بارے میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب دنوں رہنماؤں نے علاقائی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی اور ایک دوسرے سے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں