امریکا :فٹبال میچ کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
لیکسنگٹن (رائٹرز،اے پی) امریکی ریاست مسیسپی میں فٹبال میچ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق وسطی مسیسپی میں ٖفٹبال میچ کے بعد شائقین جشن منا رہے تھے اس دوران کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ ہومز کاؤنٹی کے شیرف ولی مارچ کا کہنا تھاکم از کم دو افراد نے کئی لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ۔ان کا کہنا تھا لڑائی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔