ایک گورنر مشکل میں، کرسی جانے والی :فیصل واوڈا

ایک گورنر مشکل میں، کرسی جانے والی :فیصل واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ایک صوبائی گورنر مشکل میں ہیں ،کرسی جانے والی ہے ، مراد شاہ کے سوا کوئی وزیراعلیٰ ایک انگلش کا پیراگراف نہیں لکھ سکتا،قمرجاوید باجوہ کو سازش سمجھ آئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا اس لئے وہ بری الذمہ ہوگئے۔

 اللہ کا شکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھیں کھلنا شروع ہوگئیں۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا ایک صوبائی گورنر کی کرسی بہت جلد جانے والی ہے ، جو نام بیچ رہا ہے ، مال بنا رہا ہے ، جھوٹ بھی بول رہا ہے اس کی باری آگئی ہے ،ایک ہفتہ بھی ہوسکتا ہے ، دو ماہ بھی ہوسکتے ہیں بہت جلد رول بیک ہوگا، مراد علی شاہ  کے سوا کوئی وزیر اعلیٰ ایک انگلش کا پیراگراف نہیں لکھ سکتا، ایسے لوگوں کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہوگا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے ، پی ٹی آئی والے قمر جاوید باجوہ کا نام لیتے ہیں لیکن وہ ذمہ دار نہیں ہیں، قمر جاوید کو جب سازش سمجھ آئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، انہیں سازش سمجھ آگئی تھی اسی لیے وہ بری الذمہ ہوگئے تھے ، ارشد شریف کے قتل کیس میں بھی جلد حقائق سامنے آنے والے ہیں، پی ٹی آئی اس لیے مذاکرات کررہی ہے کہ ان کی سیاست چلتی رہے ، اللہ کا شکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا کامیاب ہوجاتا تو بہت سے بینفشری تھے ، بانی پی ٹی آئی کو اب سمجھ آرہا ہے جبکہ بہت پہلے سمجھ آجانا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں