غزہ، لبنان صورتحال:امریکی و عرب وزرائے خارجہ کی کل لندن میں ملاقات

غزہ، لبنان صورتحال:امریکی و عرب  وزرائے خارجہ کی کل لندن میں ملاقات

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ اور لبنان کی جنگوں پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے کل جمعہ کو لندن میں اپنے عرب ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا بلنکن اسرائیل،سعودی عرب ،قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانوی دارالحکومت پہنچیں گے ۔انہوں نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ لندن اجلاس میں کون سے ممالک کے وزراشرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں