افغان وزیر خارجہ کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل پبلسٹی سٹنٹ ہے :شہری

افغان وزیر خارجہ کی موٹر سائیکل  چلانے کی ویڈیو وائرل پبلسٹی سٹنٹ ہے :شہری

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ کی کابل میں موٹرسائیکل چلانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ طالبان کے دور میں سکیورٹی بہتر ہے ۔

 حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے شوٹ کی گئی ویڈیو میں امیر خان متقی کو افغان دارالحکومت میں غروب آفتاب کے بعد سواری  کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے تنہا باہر آنے کے اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں سکیورٹی بہتر ہو رہی ہے ۔دکاندار جاوید رحیمی نے کہا ویڈیو ایک پبلسٹی سٹنٹ ہے ،طالبان کی حکمرانی کے ساتھ بہت سے نئے مسائل سامنے آئے ہیں جن میں بے روزگاری، غربت، خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں