چین اور افغانستان کے درمیان مال بردار ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز

چین اور افغانستان کے درمیان  مال بردار ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز

کابل (دنیا مانیٹرنگ)افغانستان اور چین کے درمیان مال بردار ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ۔

 چین کے صوبہ جیانگ سو سے چلنے والی 50 بوگیوں پر مشتمل ٹرین تقریباً 20 روز میں افغانستان کے حیرتان پورٹ پہنچے گی۔ چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے کا حصہ یہ سروس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔چین میں افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے چین کی حکومت کے خصوصی نمائندے یوشووایونگ اور دیگر چینی حکام کی موجودگی میں افغانستان اور چین کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح کیا۔یہ ٹرین برقی آلات، کارگو اور دیگر سامان سے لدے 50 کنٹینرز لے کر افغانستان روانہ ہوئی ہے ۔اس ٹرین کے افتتاح سے افغان تاجر اپنا سامان چین کی منڈیوں کو ایکسپورٹ کر سکیں گے اور چینی مصنوعات افغانستان کو آسان اور سستے داموں درآمد کر سکیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں