خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا:امریکی اخبار

خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے  کی تیاری کا حکم دیدیا:امریکی اخبار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کررہا ہے ۔ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران، عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا ہے ۔ایک بیان میں خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا درد ناک جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں