یوکرین میں فتح تک روس کیساتھ کھڑے رہیں گے :شمالی کوریا
ماسکو(اے ایف پی)شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے بعد اعلان کیا کہ یوکرین میں فتح تک روس کیساتھ کھڑے رہیں گے ۔
انہوں نے یوکرین میں ماسکو کی کارروائی کو مقدس جدوجہد قرار دیا۔ ادھر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس دو خودمختار ریاستیں ہیں۔ وہ دو طرفہ تعلقات کو کس طرح استوار کرتے ہیں؟، یہ ان کا اپنا معاملہ ہے ۔ ہمیں اس پر کوئی تشویش نہیں ۔