الیکشن پی ٹی آئی کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق ہونگے : طلال چودھری

فیصل آباد : (دنیانیوز) سینیٹر طلال چودھری کاکہنا ہے کہ الیکشن پی ٹی آئی کی مرضی سے نہیں ، آئین کے مطابق ہونگے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ، کے پی میں کوئی سولر اور ٹریکٹر سکیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہیں، مریم نواز نے ٹریکٹرز سکیم، اپنا گھر اور خواتین کیلئے منصوبے شروع کیے، خیبرپختونخوا کے لوگ بدامنی اور مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو وفاق پر حملے کیلئے استعمال کیاگیا، سرکاری ملازم، سرکاری گاڑیاں احتجاج کیلئے اسلام آباد لائے گئے، ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں جو نئے منصوبوں کا آغاز کرتی ہے، دوسری طرف وہ وزیراعلیٰ ہے جو تبدیلی کے نام پر منتخب ہوئے، پچھلے8ماہ سےوہ وزیراعلیٰ کے پی کیلئے کوئی ایک پراجیکٹ نہیں لائے۔

لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے چڑھائی کی جس سے تباہی ہوئی،ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ٹرمپ آئے گاوہ ہمیں چھڑائے گا، کبھی دھرنا،کبھی دھمکی،کبھی جلسہ بس یہ آتا ہے ان کو ، آپ لوگوں کو کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ آپ کہتے تھے کہ سینے پرگولی کھاؤں گا،لیکن پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جلسوں میں خود بھاگ جاتے ہیں، یہ26ویں آئینی ترمیم کو کہتے تھے کہ ریڈ لائن ہے لیکن ترمیم ہوئی، ان کی بہن چاہتی ہے ان کا قبضہ ہو، بیوی کہتی ہے میرا قبضہ ہونا چاہیے، پی ٹی آئی میں لاہور گروپ کچھ اور کے پی گروپ کچھ کہتا ہے، الیکشن پی ٹی آئی کی مرضی سے نہیں آئین کے مطابق ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں