پاکستان، ایران اور ترک وزرائے خارجہ میں رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے کے اہم امور پر گفتگو کی، فریقین کا تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن اور ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ میں بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، فلسطین سمیت خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں