افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ چکی
کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ چکی، 90فیصد افغان شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان کی معیشت 2025ء کی پہلی ششماہی میں 6.5 فیصد سکڑ گئی، فی کس ماہانہ آمدن کم ہو کر تقریباً 100 ڈالر رہ گئی، امدادی سرگرمیوں میں کمی سے افغان خاندانوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔
افغانستان کے 70 فیصد سے زائد شہری انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔