چاغی: مسافر وین اور آئل ٹینکر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی
چاغی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق حادثہ نوکنڈی کےقریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکراورپک اپ گاڑی کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی چاغی کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔
ایس پی چاغی کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق تمام افراد افغان شہری ہیں جو کچے کے راستے سے سفر کر رہے تھے اور پاکستان کے راستے سے ایران اورپھریورپ جانا چاہتے تھے، حادثےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایس پی چاغی کے مطابق جاں بحق افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائےگا۔