مکہ مکرمہ میں منشیات سمگلنگ، 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی، اس کے ساتھ ہی سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں