25 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن امریکا چھوڑ چکے، امریکی نائب صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات کے بعد 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن امریکا چھوڑ چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس سرحدی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا عہد کیا ہے، آپ سفید ہیں یا سیاہ، امیر ہیں یا غریب، لیکن امریکی پرچم تلے سب ایک ہیں۔