صیہونی فورسز کے حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور صیہونی فورسز کے حملے جاری رہے، غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملے میں 6 افراد جام شہادت نوش کر گئے، خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے، شیخ رضوان میں 3 منزلہ عمارت کی چھت منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

غزہ سٹی میں ایک اور عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 19 یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی، اسرائیل تین برسوں کے دوران اب تک 69 غیرقانونی یہودی بستیوں کی منظوری دے چکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں