سیاحت کا فروغ، چین کے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9ممالک شامل
بیجنگ (اے پی پی)چین نے سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9 ملک شامل کر لئے ۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق اب جنوبی کوریا، ناروے ، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے ۔ 8 نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت اور خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کیلئے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے ۔ یہ پالیسی آئندہ سال کے آخر تک نافذ رہے گی ۔رپورٹس کے مطابق چین کی ویزا فری فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 25 ہو گئی ہے ۔