سیاحت :سعودی عرب کی عالمی رینکنگ میں 12 ویں پوزیشن
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سیاحت کے بارے میں رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں سعودی عرب نے سیاحت کے اعتبار سے 50 اہم ملکوں میں اپنی پوزیشن کو بہتر کیا ہے ۔۔۔
اب وہ 15 ویں نمبر سے 12 ویں اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے اور حوصلہ افزائی کیلئے سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی اقدامات کیے جبکہ ویژن 2030 تک کیلئے سعودی عرب نے 10 سے 15 کروڑ سیاحوں کی آمد کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے ۔