روس نے 2ایرانی ساختہ سمیت 55سیٹلائٹس مدار میں چھوڑ دئیے

روس نے 2ایرانی ساختہ سمیت  55سیٹلائٹس مدار میں چھوڑ دئیے

ماسکو(اے ایف پی)روس نے گزشتہ روز 55سیٹلائٹس مدار میں چھوڑ دئیے جن میں سے 2ایران کے تیارکردہ تھے ۔

روس کی روسکوسموس خلائی ایجنسی نے بتایا کہ پہلا سویوز راکٹ ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر 18منٹ پر ووسٹوچنی کاسموڈروم سے اڑا،مجموعی طورپر 51 روسی ، ایک روسی چینی،ایک روسی زمبابوے اوردو ایرانی سیٹلائٹ مدار میں  چھوڑے گئے ، یہ ایک ساتھ مدار میں بھیجے جانے والے روسی سیٹلائٹس کی ریکارڈ تعداد ہے ۔ایرانی سیٹلائٹس کا مقصد دور دراز علاقوں میں ماحولیاتی نگرانی اور مواصلات میں مدد کرنا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب روس نے نجی طور پر بنائے گئے ایرانی سیٹلائٹ لانچ کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں