ایف بی آئی کا روس پر الیکشن میں مداخلت کا الزام، ایران بھی خطرہ قرار
اٹلانٹا (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکی انتخابات کے دوران روسی مداخلت کا الزام عائد کردیا۔
ایف بی آئی نے ایکس پر پوسٹ کی گئی دھاندلی کی مزید 2 ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا اورکہا کہ روسی پروپیگنڈا گروپ کی جانب سے جعلی ویڈیوزشیئر کی گئیں، امریکی انتخابات سے متعلق روس جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث پایاگیا جبکہ جارجیا میں بم کی افواہوں کے پیچھے بھی روس ہے ۔امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہناہے کہ امریکی انتخابات بارے روس سب سے زیادہ فعال خطرہ ہے جوتشددبھڑکا سکتاہے ،خدشہ ہے کہ روس پولنگ بند ہونے کے دنوں اور ہفتوں بعد بھی پراپیگنڈ اکرتارہے گا ۔امریکی انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ بیان میں ایران بارے بھی خدشات کا اظہا ر کرتے کہا گیا کہ ایرانی اثرورسوخ کے حامل کردار بھی جعلی میڈیا مواد تخلیق کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کا مقصد ووٹنگ کو دبانا یا تشدد کو بھڑکانا ہوسکتاہے ۔