ایرانی سائنسدان کے قتل کا الزام ،عدالت نے 3ملزموں کو موت کی سزاسنادی
تہران (اے ایف پی)عدالت نے ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخر زادہ کے قتل کے الزام میں 3افرادکو موت کی سزا سنادی ۔
عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان تینوں افراد کی عدالتی کارروائی ارمیہ کی انقلابی عدالت میں کی گئی اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی ،وہ اس کیخلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ایران نے نومبر 2020میں محسن فخرزادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیاتھا اوراس سلسلے میں مغربی آذربائیجان صوبے سے 8افراد کو حراست میں لیاگیاتھاجن میں سے یہ تین افراد اسرائیل کی جاسوسی میں ملوث پائے گئے تھے اورقتل میں سہولت کارتھے ۔