نوازشریف اور مریم نواز جنیوا پہنچ گئیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف لندن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے جنیوا پہنچ گئیں۔مریم نواز گلے کا علاج کرائیں گی۔۔
اس دوران ان کے والد نواز شریف ان کے ہمراہ تقریباً چار دن قیام کریں گے ۔ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا ۔مریم نواز علاج مکمل کراکر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔ قبل ازیں لندن سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے نواز شریف نے کہا جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔ نواز شریف جنیوا جانے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ ہوئے ۔ لیگی کارکن قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے ۔اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف نے مریم نواز کی صحت سے متعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہیں۔