ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہی ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہی  ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

تہران(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرگ ڈیسک) ٹرمپ کے امریکی صدر بنتے ہی ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔

 امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال 703,000 کا ہو گیا۔2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کے وقت یہ 32,000 ریال فی ڈالر پر تھا۔ 30 جولائی کو ایران کے اصلاح پسند صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری اور مدتِ صدارت کے آغاز کے دن یہ شرح 584,000 ریال فی ڈالر تھی۔ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ یکطرفہ طور پر 2018 میں ختم کر دیا تھا جس سے ان ممالک کے درمیان برسوں کی کشیدگی پیدا ہوئی جو آج بھی برقرار ہے ۔ایران کا تیزی سے آگے بڑھنے والا جوہری پروگرام اب تقریباً ہتھیاروں کے درجے کی سطح پر یورینیم کو افزودہ کرتا ہے ۔ اس پر بین الاقوامی پابندیوں کے تحت ملک کی معیشت برسوں سے مشکلات کا شکار ہے جو کرنسی کے انحطاط کی بڑی وجہ ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں