فرسٹ لیڈی نے بہت محنت کی خوبصورت اہلیہ کا شکریہ :ٹرمپ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری سپیچ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو ’فرسٹ لیڈی‘ قرار دیا۔۔
اور ان کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے بھی بڑی محنت کی ہے ۔ٹرمپ نے اپنے بچوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا بچے سب کے اچھے ہوتے ہیں اور میرے بھی بہت اچھے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اپنی خوبصورت اہلیہ فرسٹ لیڈی میلانیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان کے اس جملے کے ساتھ ہی لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے جبکہ میلانیا نے ہاتھ اٹھا کر نعروں کا جواب دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اس کے بعد اپنی اہلیہ کے قریب گئے اور انہیں گلے لگایا۔