سویڈن:قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے کو6ماہ قید
سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کی ایک عدالت نے 2022 میں دو مظاہروں کے دوران مسلمانوں کےخلاف نفرت پر مبنی اشتعال انگیزی کے جرم میں انتہائی دائیں بازو کے ایک کارکن کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔
مجرم راسموس پالوڈان نے مالمو میں اسلام کے خلاف مظاہرے کیے تھے اورقرآن مجید کا نسخہ جلا دیا تھا ۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے اشتعال انگیز ریمارکس دئیے ۔جج نکلاس سوڈربرگ نے کہااسلام اور مسلمانوں کے خلاف تنقید درست ہے تاہم ذمہ دارانہ گفتگو کی حد سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے ۔فیصلے میں کہا مجرم کے بیانات کا مقصد مسلمانوں کو بدنام اور ان کی توہین کرنا تھا۔