دہلی ہائیکورٹ :یاسین ملک کے علاج معالجے کاحکم

دہلی ہائیکورٹ :یاسین ملک  کے علاج معالجے کاحکم

نئی دہلی (اے پی پی)دہلی ہائی کورٹ نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ضروری علاج معالجہ فراہم کرے ۔

 محمد یاسین ملک طبی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف یکم نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس انوپ کمار مینڈیرٹا نے یاسین ملک کی فوری طبی امداد کی درخواست کے جواب میں بھارتی حکومت، دہلی انتظامیہ اور تہاڑ جیل حکام کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے یاسین ملک کی صحت کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں