انڈونیشیا :سیاحتی جزیرے بالی کے قریب آتش فشاں پھٹ پڑا، پروازیں متاثر
بالی(اے ایف پی)انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے قریب آتش فشاں پھٹنے سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں ،سینکڑوں مسافر گھنٹوں محصور رہے ۔
بالی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے جی ایم احمد سیوگی شہاب نے کہا کہ فلورس جزیرے پر واقع پہاڑ سے 9 کلومیٹر بلند شعلے بلند ہونے کی وجہ سے بدھ کی دوپہر تک 26 ملکی اور 64بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ بیان کے مطابق سنگاپور، ہانگ کونگ، قطر، بھارت، آسٹریلیا، ملیشیا، چین اور جنوبی کوریا کیلئے فضائی آپریشن معطل کرنا پڑا۔