امریکا کے شراکت دار اور دوست بننے کو تیار ہیں :چین

 امریکا کے شراکت دار اور دوست  بننے کو تیار ہیں :چین

واشنگٹن (رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین امریکا کا شراکت دار اور دوست بننے کیلئے تیار ہے ۔

امریکا میں چین کے سفیر ژی فینگ نے ہانگ کانگ میں چینی حکام اور چین میں امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا امریکاکو پیچھے چھوڑنے یا اس کی جگہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ جنوری میں ٹرمپ کی صدارت میں واپسی سے قبل واشنگٹن کے ساتھ تعلقات از سر نو ترتیب دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ژی فینگ نے کہا دونوں ممالک کے پاس تجارت، زراعت، توانائی، مصنوعی ذہانت اور صحتِ عامہ کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کی بڑی صلاحیت ہے ۔ژی نے ہر فریق کے خدشات دور کرنے کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ بے تکلفانہ گفتگو کے لیے مسائل کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور مساوی سطح پر حل تلاش کیا جائے ۔انہوں نے کہا تائیوان سب سے بڑا نکتہ اشتعال ہے جو بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تصادم اور تضاد کا باعث بن سکتا ہے ۔انہوں نے تائیوان میں علیحدگی پسندوں کی واضح مخالفت پر زور دیا۔یاد رہے کہ چین جمہوری طور پر زیرِ حکومت تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے جبکہ تائی پے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں