پابندی ختم ،پاکستانی طلبہ کو ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی۔
پرو وائس چانسلر(ایڈمن)پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلبا کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی جبکہ بنگلہ دیشی طلبا کو بھی پاکستان میں اعلی ٰتعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔