وراثتی ٹیکس قوانین میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ،برطانوی کسانوں کاپارلیمنٹ سکوائرپرٹریکٹرچلا کراحتجاج
لندن(اے ایف پی)برطانوی کسانوں نے لندن میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے لیبر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زمین کی ملکیت کیلئے وراثتی ٹیکس کے قوانین کو تبدیل کرنے کے منصوبے کو ختم کرے ۔۔۔
کسانوں کاکہناہے کہ اس منصوبے سے زراعت کے شعبے اور خوراک کی پیداوار کو خطرہ ہے ۔کسانوں نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران اپنے ٹریکٹروں پر بینرز لگا کر پارلیمنٹ سکوائر کے چکر لگائے ۔ کسان رہنما اولی ہیریسن نے کہاکہ ہم حکومت کو یہ سمجھانے کیلئے ہزاروں کسانوں کو لندن لائے ہیں کہ کسان خوراک پیدا کرنے والے ہیں، اور یہ مضحکہ خیز بجٹ ہم سب کا کاروبار ختم کر دے گا۔