مقبوضہ کشمیر: 36سال کے دوران 922 بچے شہید

مقبوضہ کشمیر: 36سال کے دوران 922 بچے شہید

سری نگر،لندن(کے پی آئی،آئی این پی)بچوں کے عالمی دن پر رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے آپریشنز میں 36سال کے دوران 922بچے شہید ،1لاکھ 7ہزار 974یتیم ہوگئے ۔ پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسزکی پیلٹ فائرنگ سے سکول کے بچوں،بچیوں سمیت ہزاروں بچے زخمی ہوئے ۔

 کئی بچے مستقل طور پر نابینا 

ہوئے یا جزوی طور پراپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔اگست 2019کے بعد سے گرفتار ہزاروں کشمیریوں میں سکول کے بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔بہت سے بچوں نے پیاروں کو قتل ہوتے دیکھا جس سے انکی جسمانی اور ذہنی صحت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ۔ادھر آزاد ریاست کشمیر کے موضوع پر مباحثے پر بھارتی طلبا نے آکسفورڈ یونین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ہندوتوا کے حامی تھے اور مودی حکومت کے فروغ دئیے جانے والے بیانیے سے متاثر تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں