مالی :برطرف سویلین وزیر اعظم کی جگہ جنرل کا تقرر
بماکو(اے ایف پی) مالی کے فوجی صدر عاصمی گوئٹا نے میجر جنرل عبدولائی مائیگا کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا۔
صدر نے بدھ کے روز فوجی رہنماؤں پر تنقید کے بعد سویلین وزیر اعظم چوگیل کوکلا مائیگا کو برطرف کر دیا تھا۔ نئے وزیر اعظم عبدولائی مائیگا اب تک حکومت کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ واضح رہے مغربی افریقی ملک مالی جہادی اور علیحدگی پسند وں کے تشدد سے دوچار ہے ، 2020 اور 2021 میں بیک ٹو بیک بغاوتوں کے بعد سے فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ۔