بنگلہ دیشی حکومت نے 22 اہلکاروں کے پاسپورٹ منسوخ کردئیے

بنگلہ دیشی حکومت نے 22 اہلکاروں  کے پاسپورٹ منسوخ کردئیے

ڈھاکا(دنیا نیوز )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 2009 سے 2011 کے دوران ڈی جی ایف آئی ملا فضل اکبر سمیت 22 اہلکاروں کے پاسپورٹ منسوخ کردئیے ۔

 وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جن اہلکاروں کے پاسپورٹ منسوخ کیے ہیں ان میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں بشمول ریپڈ ایکشن بٹالین کے افسر شامل ہیں۔ ان افسروں پر سیاسی مخالفین کو غائب کرنے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں