ٹرمپ کا ملک بدری منصوبہ معیشت کو نقصان پہنچا سکتا:تجزیہ کار
واشنگٹن(اے ایف پی)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن تجاویز، بشمول متنازعہ بڑے پیمانے پر ملک بدری، کا منصوبہ اقتصادی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔
غیر منافع بخش امریکن امیگریشن کونسل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ تعمیراتی اور زراعت کی صنعتیں آٹھ میں سے کم از کم ایک کارکن کو کھو دیں گی جنہیں غیر دستاویزی حیثیت کی وجہ سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ملک بدری کے منصوبے سے 30 فیصد سے زیادہ پلاسٹر، چھت بنانے والے، پینٹرز کے ساتھ ساتھ ایک چوتھائی ہاؤس کیپنگ کلینر بھی متاثر ہوں گے ۔یاد رہے امریکا میں زراعت اور تعمیرات سمیت کئی شعبوں کا انحصار غیر ملکی کارکنوں پر ہے۔