اے آر رحمان کا طلاق پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کا نوٹس

اے آر رحمان کا طلاق پر افواہیں  پھیلانے والوں کو ہتک عزت کا نوٹس

ممبئی(شوبزڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کے نوٹسز جاری کردیئے۔

 اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے تقریباً 30 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا تو کچھ ہی گھنٹوں بعد اے آر رحمان کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا،جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں فنکاروں کا آپس میں تعلق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں