’’صاحبہ سے ملے 8 مہینے ہوگئے‘‘، نشو بیگم رو پڑیں
لاہور(شوبزڈیسک)سابقہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اپنی بیٹی صاحبہ سے تعلقات اچھے نہیں ہیں جس کی وجہ صاحبہ کے والد اور ان کے سابق شوہر ہیں۔
وہ اپنے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نشو نے کہا کہ میری پہلی شادی کا فیصلہ انتہائی غلط تھا جس کا احساس اب ہوتا ہے۔ اب کئی سال بعد ایسا ڈاکا پڑا کہ سب کچھ چھن گیا۔ پہلے شوہر کی وجہ سے وہ گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں،جس کی وجہ سے انہیں ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کا کلیجہ ان کے سینے سے نکال دیا ہو۔