اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پلاسٹک معاہدے پر مذاکرات شروع ،اختلاف برقرار

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام  پلاسٹک معاہدے پر مذاکرات  شروع ،اختلاف برقرار

بوسان (اے ایف پی،اے پی ،رائٹرز) پلاسٹک آلودگی پر قابو پانے پرغور وخوض کے لیے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں پیر سے اقوام متحدہ کا اجلاس شروع ہو گیا ۔۔۔

 جس میں 175 ملکوں کے مندوبین شرکت کررہے ہیں تاہم کئی امور پر اختلافات کے سبب کسی معاہدے کا امکان کم نظر آرہا ہے ۔ پیٹروکیمیکل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور چین جیسے ممالک پلاسٹک آلودگی کے شکار ملکوں کے احتجاج اور پروڈکشن کو محدود کرنے کی کوششوں کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ماحولیات کے سربراہ انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی کو روکنے کیلئے دنیا کے پہلے معاہدے پر اتفاق کرنے کے لئے مذاکرات ناکام نہیں ہونے چا ہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں