کرپشن:چین میں ایک اور فوجی افسر برطرف،وزیر دفاع زیر تفتیش

کرپشن:چین میں ایک اور فوجی افسر برطرف،وزیر دفاع زیر تفتیش

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون سے کرپشن الزامات پر تفتیش جاری ہے جبکہ اسی کیس میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے رکن ایڈمرل میاؤ کو برطرف کردیا گیا۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق سنٹرل ملٹری کمیشن کے رکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی فوج میں یہ گرفتاریاں، برطرفیاں اور تفتیش راکٹ فورس میں ہونے والی ہوشربا کرپشن کے الزامات پر کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں