یوکرین:توانائی تنصیبات پر روسی حملہ، 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم

 یوکرین:توانائی تنصیبات پر روسی حملہ، 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم

ماسکو ،کیئو(اے ایف پی ،رائٹرز )یوکرین میں توانائی تنصیبات پر روسی حملوں کے باعث 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے توانائی تنصیبات کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا ۔

روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا یوکرین نے گزشتہ ہفتے  برطانوی و امریکی ہتھیاروں سے روس پر حملہ کیا تھا ہم نے یوکرین کو 90 میزائلوں،100 ڈرونز کے ذریعے جواب دیا ۔ان کا کہنا تھاروس یوکرین کے دارالحکومت کیئو کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔پیوٹن نے کہا یوکرین اپنے آقاؤں سے فوجی سامان کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ کیف نے کہا کہ روسی افواج نے ہتھیار ڈالنے والے پانچ یوکرینی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں