ویتنام 67ارب ڈالر سے تیز رفتار ریلوے لائن تعمیر کریگا
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام نے کہا ہے کہ وہ ہنوئی سے ہو چی شہر تک 67 ارب ڈالر کی تیز رفتار ریلوے لائن تعمیر کرے گا۔۔۔
جس سے انفراسٹرکچر کے فروغ اور ملکی ترقی کی رفتار بڑھنے کی امید ہے ۔ ویتنام کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ریلوے لائن ایک ہزار پانچ سو کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے گی،تیز رفتار ریل سے موجودہ سفر کا وقت 30 گھنٹے کم ہو کر 5گھنٹے ہو جائے گا ۔