نیند میں بے ترتیبی قلبی مسائل کا سبب بن سکتی :تحقیق
واشنگٹن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدہ سونے کے اوقات نہیں رکھتے ان میں فالج اور دل کے دورے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ بے ترتیب نیند لوگوں میں اسٹروک، ہارٹ فیلیئر اور ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے، قطع نظر اس کے کہ مجموعی نیند کی مقدار کافی ہو۔مجموعی طور پر 18سے 64 برس کے درمیان افراد کو سات سے نو گھنٹے اور 65 برس یا اس سے زیادہ کی عمر والوں کو سات سے آٹھ گھنٹے نیند کی تجویز دی جاتی ہے ۔تحقیق میں ماہرین نے 40 سے 79 برس کے درمیان 72 ہزار 269 افراد ایسے افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا جو یو کے بائیو بینک اسٹڈی کا حصہ تھے، اور ان میں سے کسی فرد کی تاریخ کسی دل سے متعلقہ وقوعے جیسے کہ ہارٹ اٹیک، کی نہیں تھی۔ ان افراد نے سات دنوں تک ایک ٹریکر پہنا جس نے ان کی نیند کو ریکارڈ کیا گیا۔