سعودی عرب:غداری اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون پر 2 شہریوں کو سزائے موت

سعودی عرب:غداری اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون پر 2 شہریوں کو سزائے موت

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے غداری اور دہشتگرد تنظیم سے تعاون کا جرم ثابت ہونے پر سعودی شہریوں محمد بن ظافر اور عبداللہ بن خدر کو سزائے موت دیدی۔

سعودی حکام نے بتایا کہ شہریوں پر مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کا الزام تھا۔ علاوہ ازیں دونوں ملزموں پر مملکت کے اندر اور باہر دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنا اور ملکی استحکام میں خلل ڈالنے کے ارادے سے ہتھیار رکھنے کا بھی الزام تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں