صرف 200 روپے میں پاکستانی جاسوس بننے والا شہری گرفتار بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعویٰ
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایک شہری محض 200 روپے کے بدلے میں پاکستان کیساتھ حساس معلومات شیئرکررہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے انسداد دہشتگردی سکواڈ نے احمد آباد میں ملزم دپیش گوہل کو انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز کی نقل و حرکت کے بارے میں پاکستان میں ایک خاتون سے حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو روزانہ 200 روپے ملتے تھے ۔اے ٹی ایس پولیس افسر سدھارتھ کے مطابق پولیس دپیش گوہل نامی مزدور کی نگرانی کر رہی تھی۔