گنی:فٹبال میچ کے دوران تصادم،100سے زائد افراد ہلاک
کوناکری(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک واقعہ گنی کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں اتوار کے روز پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کھیل کے اختتام پر ایک کھلاڑی کو باہر بھیجے جانے کے بعد شائقین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ ریفری کے فیصلے کے بعد کچھ لوگوں نے آفیشلز کیلئے نامزد سٹینڈ پر حملہ اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مردہ خانہ لاشوں سے بھر گیا ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔