کمبوڈیا :سروگیٹ ماں بننے والی 13حاملہ فلپائنی خواتین کو 4،4سال قید کی سزا
فونم پنہہ(اے ایف پی)کمبوڈیا کی ایک عدالت نے 13 حاملہ فلپائنی خواتین کو سروگیٹ ماؤں کے طور پر کام کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنادی۔
یہ 13 ان 24 غیر ملکی خواتین میں شامل تھیں جنہیں کمبوڈیا کی پولیس نے ستمبر میں صوبہ کنڈل سے حراست میں لیا تھا اور ان پر سرحد پار انسانی سمگلنگ کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی بیان میں اس بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں کہ 13 بچوں کی پیدائش کے وقت ان کا کیا ہوگا۔ فلپائنی خواتین کیلئے کھانا پکانے والی کمبوڈیا کی خاتون کو بھی ساتھی ہونے کی وجہ سے دو ماہ اور ایک دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ سات دیگر فلپائنی اور چار ویتنامی خواتین جو حاملہ نہیں تھیں، ان کو ملک بدر کر دیا گیا ۔