مقبوضہ کشمیر: نوجوان جعلی مقابلے میں شہید ،بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر: نوجوان جعلی مقابلے  میں شہید ،بھارتی فوجی کی خودکشی

سرینگر(اے پی پی،کے پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے تازہ ریاستی دہشت گردی میں سرینگر میں کشمیری نوجوان کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

 ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کی گئی ۔ضلع ادھم پور میں دو کشمیری خواتین مریم بیگم اور ارشد بیگم کو تحریک آزادی  کی حمایت کرنے کے الزام پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیا۔ بھارت کی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے پرم ویر نے گزشتہ روز اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، یہ جوان جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں