نیٹو:اردن میں دفتر کھولنے کا اعلان
برسلز (اے پی پی)نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اردن کے دارالحکومت عمان میں دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔۔
انہوں نے کہا ہمارا یہ اقدام خطے کے ممالک کے ساتھ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرے گا۔ مارک روٹے نے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا علاقے کی سٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اردن مشرق وسطی ٰمیں نیٹو کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے ۔
نیٹو اعلان