گولڈن ٹیمپل میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل پر قاتلانہ حملہ

گولڈن ٹیمپل میں سابق نائب وزیر  اعلیٰ سکھبیر بادل پر قاتلانہ حملہ

امرتسر (اے پی پی)بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل سنگھ پر گولڈن ٹیمپل میں قاتلانہ حملہ،وہ محفوظ رہے ، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایس اے ڈی کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر گزشتہ روز صبح کے وقت حملہ کیا گیا ، ویڈیو میں ملزم نارائن کو وہیل چیئر پر بیٹھے سکھبیر پر پستول سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں اپنی سزا ’’سوادار‘‘پوری کر رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں